حکومت کا ساتھ دینا ہے یا اپوزیشن کا ؟ علیم خان نےتہلکہ خیز فیصلہ کرلیا

Advertisements

لاہور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے تحریک عدم اعتماد اور پنجاب میں مائنس ون معاملے پر نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ علیم خان گروپ نے تحریک عدم اعتماد اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر “نیوٹرل” رہنے کا فیصلہ کیا ہے
جبکہ ان کی حکومت سے ناراضگی اور تحفظات برقرار ہیں تاہم انہیں گورنر سندھ، گورنر خیبر پختونخوا، وفاقی وزرا نے سیاسی سیز فائر پر رضامند کرلیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی علیم گروپ کی خاموشی دیکھتے ہوئے حمایت حاصل کرنے کیلئے مزید رابطے نہیں کیے ۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اپوزیشن کے قریب آچکے ہیں لیکن فی الوقت پارٹی چھوڑنے کو تیار نہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ علیم خان تحریک عدم اعتماد کا حتمی نتیجہ آنے کے بعد سیاسی مستقبل کے بارے حتمی فیصلہ کریں گے۔

Leave a Comment