خاتون کی اپنے محبوب سے پہلی ملاقات! لیکن جب وہاں پہنچی تو کیا دیکھا؟ ایسا منظر کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

Advertisements

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک پر پہلی ہی ڈیٹ ناکام ہو جانے کے متعلق ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں لوگ اپنی پہلی ہی ناکام ہو جانے والی ملاقات کے قصے سنا رہے ہیں۔ اس ٹرینڈ میں ایک امریکی خاتون نے کچھ ایسا واقعہ سنایا ہے کہ لوگ مبہوت رہ گئے۔ دی سن کے مطابق یہ خاتون جس شخص کے ساتھ پہلی ملاقات کے لیے گئی تھی اس نے حیران کن طور پر کسی
اور خاتون کو بھی پہلی ملاقات کے لیے بلا رکھا تھا اور جب دونوں خواتین کو اس کا علم ہوا تو پہلے تو دونوں افسردہ ہوئیں اور پھر مل کر اس شخص کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون اپنی ویڈیو میں بتاتی ہے کہ اس شخص نے مجھے اور ایک اور خاتون کو ایک ہی پارٹی میں بلالیا تھا جہاں اس کے دیگر دوست اور ان کی گرل فرینڈز بھی تھیں۔ ہم خواتین ایک جگہ بیٹھی ہوئی تھیں جبکہ تمام مرد باہر نکلے ہوئے تھے۔ اس دوران باہم گفتگومیں مجھے اور ایک اور خاتون کو علم ہو گیا کہ ہم دونوں کو ایک ہی شخص نے پہلی ڈیٹ پر یہاں بلا رکھا ہے۔ یہی بات سن کر وہاں موجود تمام لڑکیوں کو شدید دھچکا لگا۔خاتون نے بتایا کہ ”میں اور دوسری خاتون دونوں وہاں سے نکل آئیں اور ایک ساتھ پارٹی کی اور پیزا کھایا۔ اس دوران ہم اپنی اکٹھی تصاویر بنا کر انتقاماً اس شخص کو بھیجتی رہیں، تاکہ اسے حسد میں مبتلا کر سکیں۔“دوسری جانب برطانیہ میں ایک بھائی نے اپنی بہن کی شادی میں شرکت سے انکار کر دیا اور اس کی ایسی وجہ بتائی کہ دلہن بیچاری اپنے آنسو نہ روک سکی۔ دی سن کے مطابق لیزا نامی اس دلہن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اس واقعے کے متعلق بتایا ہے کہ ’اتفاق سے میرے بھائی کی گرل فرینڈ کے بھائی کی شادی بھی اسی روز ہونے جا رہی تھی جس روز میری شادی تھی، چنانچہ میرے بھائی نے مجھ پر اپنی گرل فرینڈ کے بھائی کو ترجیح دی اور کہا کہ وہ میری شادی میں آنے کی بجائے اس کی شادی میں جائے گا۔‘یہ بات بتاتے ہوئے ویڈیو میں بھی لیزا رو رہی ہوتی ہے اور لوگوں سے اپنے آنسو چھپانے کے لیے اس نے سیاہ چشمہ پہن رکھا ہوتا ہے۔ لیزا نے کہا کہ میرے دو بھائی ہیں۔ میں نے دونوں سے کہا کہ وہ تقریب میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کریں گے لیکن دونوں نے یہ کام کرنے سے انکار کر دیا اور ایک نے تو شادی میں آنے سے ہی منع کر دیا کیونکہ اسے اپنی گرل فرینڈ کے بھائی کی شادی میں جانا تھا۔ وہ اس کی شادی کے لیے بہت پرجوش تھا اور میری شادی سے ایسے لاپروا تھا کہ جیسے اسے مجھ سے کوئی سروکار ہی نہ ہو۔“

Leave a Comment