بیروزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری!وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاندار اعلان کر دیا

Advertisements

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کی جیلوں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پریزن ریفارمز پیکج پر عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جیلوں کے اسپتالوں میں میڈیکل افسران کو علیحدہ کیڈر میں تعینات کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے قیدیوں کو سہولتیں دینے پر کوئی توجہ نہیں دی اور قیدیوں کے ساتھ ماضی میں سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا رہا۔ قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے اور جیل فاؤنڈیشن کے فنڈز کو قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال میں لانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ جیلوں میں قیدیوں کو 8 سے 40 چینل دیکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور 29 جیلوں میں ٹی وی کیبل نیٹ ورکنگ مکمل ہو چکی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیلوں میں 250 نئے واش رومز اور 2 ہزار 889 واش رومز کی تعمیر و مرمت کی جا چکی ہے جبکہ سینٹرل جیل میانوالی، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان کو سولر پر منتقل کیا جا رہا ہے اور ہر ماہ جیلوں میں 2 بار میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment