تیز ہوائیں اور بارش!!! محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Advertisements

لاہور(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی جبکہ ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر اور مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی کیساتھ بوندا باندی جبکہ ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر اور مردان میں تیز ہواؤں اور گرج
چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر اور مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a Comment