بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری!!!فی یونٹ کتنی سستی ہوگئی ؟

Advertisements

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپرا نے وزیراعظم کے مراعاتی پیکج کے مطابق ٍ5روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی،صارفین اس سہولت سے جون تک مستفید ہوسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی،نیپرا نے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کیا۔فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا
دیا گیا،وفاقی حکومت بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ صارفین کو مارچ سے جون تک بجلی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔حکومت بجلی صارفین کو 106 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی،فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Leave a Comment