بلاول بھٹو زرداری کیساتھ وائرل ہونے والی ’ مائرہ ہاشمی ‘ کا چیئرمین پی پی سے کیا رشتہ ہے؟خاتون نےبتا دیا

Advertisements

سابقہ حکومت کے خلاف نکالے گئے مارچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وائرل ہونے والی لڑکی مائرہ ہاشمی نے پیپلز پارٹی اور چیئر ین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اپنے تعلق کا اظہار کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو اور رپورٹر مائرہ ہاشمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بلاول کو مائرہ کو
سامنے پُل دیکھ کر جھکنے کا کہتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں بلاول رپورٹر سے ہنس ہنس کر باتیں بھی کرتے دیکھے گئے۔تاہم اب خاتون رپورٹر نے اس وقت پیش آئے واقعے سے متعلق ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ وائرل ویڈیو لالہ موسیٰ روڈ کی ہے جہاں وہ کنٹینر پر بلاول بھٹو کا انٹرویو لینے گئی تھیں، دوران انٹرویو وہ اور بلاول ذاتی گفتگو کر رہے تھے کہ پُل آگیا جس پر بلاول نے جھک کر کہا ’مائرہ ڈاؤن ‘ بعد ازاں ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں کی طرف سے منفی تبصرے کیے جانے لگے۔مائرہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی بطور صحافی بلاول سے کئی ملاقاتیں کرچکی ہیں لیکن ذاتی گفتگو اس روز کنٹینر پر ہی ہوئی تھی۔دوران انٹرویو خاتون رپورٹر نے واضح کیا کہ ان کا رپورٹنگ کے علاوہ پیپلز پارٹی سے ایک جذباتی تعلق بھی ہے کیوں کہ وہ بینظیر کے ساتھ شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ ( حاجی محمد حفیظ عرف گوگا)کی بیٹی ہیں۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد بینظیر بھٹو کو بہن کا درجہ دیتے تھے اور اپنے بچوں سے بھی کہا کرتے تھے کہ بینظیر کو پھوپھو کہیں، اس لحاظ سے بلاول کو بڑا بھائی تسلیم کرتی ہوں اور خوشی ہے کہ بلاول کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔

Leave a Comment