ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی عائشہ کہاں ہوتی ہیں اور کیا کرتی ہیں ؟ حیران کن انکشاف

Advertisements

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ محکمہ صحت سے چھٹی لیئے بغیر ہی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں اپنی والدہ کے ہمراہ شریک رہیں ۔نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر عائشہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں تعینات ہیں ،
وہ لیڈی فیٹل میڈیسن کے شعبے کی سربراہ تعینا ت ہیں، یہ شعبہ آج تک قائم ہی نہیں ہوسکا ہے ،سرکاری ملازمین کسی صورت میں بھی چھٹی لیئے بغیر نہیں جا سکتے ، ڈاکٹر عائشہ کو ڈاکٹر یاسمین نے 19 ویں گریڈ میں تعینات کروایا تھا ، وہ آج غیر حاضر ہیں اور ہسپتال میں بھی معمول سے کم آتی ہیں، ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف جاری نہیں کیا گیاہے ۔بتائے بغیر چھٹی کی صورت میں سرکاری ملازم یا ملازمہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتاہے ۔

Leave a Comment