پاکستان سے ترکی ٹرین کا سفر ہوا ممکن!!!! پہلی ٹرین کب اور کہاں سے جائیگی؟؟

Advertisements

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سے ترکی جانے والی پہلی فریٹ ٹرین کا افتتاح منگل کو ہوگا،وزیر ریلوے اعظم سواتی کل ٹرین کا باقائدہ افتتاح کرینگے ۔ ٹرین گلابی نمک، کجھوریں، نمک سمیت تین ہزار ٹن کا سامان لے کر پاکستان سے روانہ ہوگی۔ ،پاکستانی ٹرین زاہدان تک جائے گی وہاں سے کنٹینر و سامان دوسری ٹرین پرلوڈ کیاجائے گا اسلام آباد سے
ترکی تک سامان زیادہ سے زیادہ چودہ دن میں پہنچے گا ،یہ سامان اگر سمندر کے ذریعے بھیجاجائے تو اکیس دن میں ترکی پہنچے گا۔یہ منصوبہ پہلے مارچ میں شروع ہونا تھا۔لیکن پاکستان کی غفلت کیوجہ سے یہ منصوبہ بروقت شروع نہ ہوسکا۔ مارچ میں شروع ہونے والا منصوبہ اب جا کر دسمبر کے اختتام پر شروع ہونے جا رہا ہے۔

Leave a Comment