73 سالہ ریٹائرڈ خاتون ٹیچر کو رشتہ درکار ! شرائط کیا رکھیں؟

Advertisements

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک 73 سالہ ریٹائرڈ خاتون ٹیچر نے ’ ضرورت رشتہ‘ کا اشتہار دے ڈالا ۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس عمر رسیدہ خاتون کا تعلق ریاست کرناٹک کے شہر میسور سے ہے جس نے اشتہار میں لکھا ہے کہ اسے ایک مرد کی تلاش ہے جو اس کے ساتھ شادی کر کے زندگی بھر کا
ساتھ نبھا سکے ۔ خاتون نے اشتہار میں اپنے متوقع شوہر کے لیے صرف دو ہی شرائط رکھی ہیں، وہ صحت مند مگر عمر میں اس سے بڑا ہو اور براہمن ذات سے تعلق رکھتا ہو ۔ ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ ” میری کوئی فیملی نہیں ہے ۔ اب میرے والدین بھی نہیں رہے ۔ میری پہلی شادی طلاق پر منتج ہوئی تھی۔ پہلی شادی اور طلاق ایسا تکلیف دہ تجربہ تھا کہ اس کے بعد میں نے کبھی شادی نہیں کی مگر اب مجھے تنہاءرہتے خوف آتا ہے۔ مجھے ایسے خیالات آتے ہیں کہ اگر میں گھر میں گر گئی تو کوئی میری مدد کرنے والا نہیں ہو گا۔ چنانچہ اب میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے کوئی ایسا جیون ساتھی چاہیے جو ہمہ وقت میرے ساتھ رہے۔ “سوشل میڈیا پر خاتون کا اخبار میں دیا گیا یہ اشتہار تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment