کون کون سے طاقتور افراد نے کیسے ملک کو تباہ کیا۔۔وزیراعظم نے راز سے پردہ اٹھادیا۔۔عظیم قوم بننے کا فارمولا بھی بتادیا

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور لوگ چوری کرکے ملک تباہ کردیتے ہیں،نیب 20 سال سے ہے، لیکن طاقتور کے خلاف کارروائیاں ہمارے دور میں شروع ہوئیں، انصاف کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں جاسکتا،جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ کبھی عظیم ملک نہیں بن سکتا ، پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانیوالے دہرا نقصان پہنچاتےہیں ، اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسہ
ملک سے باہربھیجتے ہیں، گلگت بلتستان کی اصل صلاحیت سیاحت ہے،سیاحت کےفروغ کیلئے منصوبے کےتحت کام کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کی برآمدات 25ارب ڈالر ہے،ہیلتھ کارڈ ہیلتھ انشورنس نہیں بلکہ صحت کاایک نظام ہے ،اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے معاملات نہیں چلائے جاسکتے ،گلگت بلتستان سے سوتیلی ما ں جیساسلوک کرنے کاتاثرتھا،جی بی میں کمیونٹی نظام اتنا مضبوط ہے کہ ہرمسئلہ لوگ حل کرتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سکردومیں بین الاقوامی پروازیں لائی جاسکیں گی،سکردو ، گلگت ،بلتستان سمیت بالائی علاقوں کا جب میں نے دورہ کیا اور اپنے سات فوٹو گرافر کو لیا تو وہاں کا حسن کیمرے میں بند کیا جس کے بعد میں اس پر کتاب لکھی اور جب یہ خطاب بیرون ممالک شائع ہوئی تو وہاں کے لوگ حیران رہ گئے کہ پاکستان میں اتنی خوبصورت جگہ بھی موجود ہے ۔کتاب لکھنے کا مقصد یہی تھا کہ اپنے ملک کی خوبصورتی کو باہر کے لوگوں کو باور کرانا تھا ، ہمارے حکمران ساری چھٹیوں کے اندر لندن جاتے ہیں اور بچے اور پراپرٹی ان کی بیرون ملک ہے اس لئے ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کے خوبصورت علاقوں کی تعمیر وترقی کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہے جب ہماری حکومت تب سے ہمارافیصلہ یہ تھا کہ ہم اس خطے کی توانائی کو اوپر لے کر آئیں ،ہاں انڈسٹریل زونز بھی ہونے چاہئیں ،نگر ہنرہ کے علاقوں میں فوڈ پراسس کی بڑی گنجائش ہے اس قسم کی انڈسٹری بھی یہاں لگ سکتی ہے تاہم یہاں کی اصل طاقت سیاحت ہے اور سیاحت میں یہ علاقے بہت آگے جاسکتے ہیں ۔اس علاقے میں جو پہاڑ اور خوبصورتی ہے وہ دنیا کے بہترین پہاڑ ہیں اور خوبصورت ترین علاقے ہیں ۔

Leave a Comment