لانگ مارچ کے پہلے دن پی ٹی آئی قیادت نے کس کس سے رابطے کیے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Advertisements

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادی حکومت اور اداروں سے رابطوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پی ٹی آئی کے حکومت اور اداروں سے رابطوں کے دوران کون کس سے رابطے میں رہا اور کس نے کس سے ملاقاتیں کیں، مزید تفصیل سامنے آگئی۔پی ٹی آئی کی طرف سے رابطہ کرنے والوں میں
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک شامل تھے۔حکومتی اتحاد کی طرف سے وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار ایاز صادق، اسعد محمود، فیصل سبزواری اور ن لیگی رہنما ملک احمد خان شامل تھے۔ملک احمد خان نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ شاہ محمود قریشی ملاقات میں کچھ بات کرتے ہیں اور پھر جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر خارجہ ملاقات میں منتیں کرتے ہیں اور بعد میں بیان بدل لیتے ہیں، فواد چوہدری نے بھی 2 روز قبل کہا کہ کوئی درمیانی راستہ نکالیں۔ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ پرویز خٹک معقول آدمی ہیں جبکہ اسد قیصر نے درمیانی راستے پر بات چیت کے لیے رابطہ کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت نے ملاقاتوں میں درخواست کی ہمیں درمیانی راستہ اور فیس سیونگ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں تحریک انصاف کی قیادت نے فیس سیونگ مانگی، ضرورت پڑی تو ثبوت سامنے بھی لائے جا سکتے ہیں۔

Leave a Comment