پشاوری نان کھانے کےعادی ایک خان صاحب کولاہور میں چپاتی کھانا پڑ گئی تو کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

Advertisements

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ایک خان صاحب لاہور میں ایک ہوٹل میں بیٹھا ، کھانا آرڈر کیا ، ویٹر آرڈر کیا ہوا کھانا لے آیا ، نان کی بجائے چپاتی دیکھ کے خان بھنا کے بولا۔ ۔ یہ کاپی کا صفحہ کس نے پھاڑ کے چنگیر میں رکھ دیا ہے۔
ویٹر نے سمجھایا کہ۔۔یہ چپاتی ہے۔خان صاحب بولے۔۔یہ تو ہم سو بھی کھالے تو ہمارا پیٹ نہیں بھرے گا۔ہوٹل مینیجر یہ تکرار سن رہا تھا،قریب آیا اور بولا۔۔خان سو روٹیاں تو کوئی نہیں کھاسکتا، اگر آپ کھاسکتے ہیں تو آپ کو دس ہزار روپے انعام بھی دیں گے اور کھانے کے پیسے بھی نہیں لیں گے۔۔بس پھر کیا تھا۔۔خان صاحب نے چیلنج کو دل پہ لے لیا، ڈٹ گئے واللہ اب ہم سو روٹی کھاکے دکھائے گا۔۔طے پایاکہ زمین پر لائن لگاکرروٹی کی تعداد لکھی جائے گی۔خان صاحب ایک روٹی کھاتے،زمین پر لائن لگادیتے،ویٹر روٹی لاتا گیا، خان صاحب کھاتے گئے۔۔منیجر نے ویٹر سے پوچھا تو پتہ چلا کہ خان صاحب نوے روٹی کھاچکے ہیں،اب منیجر کو اپنی شرط کی فکر لگ گئی۔ویٹر سے کہا کہ۔۔روٹی رکھ کر لائن ڈالنے کے بجائے مٹاتے جاؤ، ویٹر نے ایسا ہی کیا۔خان صاحب نے دیکھ لیا، غصے سے کھڑے ہوئے اور دوبارہ سے لائن کھینچ دی، ہوٹل منیجر کو تو موقع مل گیا۔۔اس نے ”رولہ“ ڈال دیا، خان صاحب تم ایک روٹی کھاکے دو لائنیں ڈال رہے ہو۔۔ خان صاحب نے لاکھ قسمیں کھاکریقین دلانے کی کوشش کی کہ ایسا نہیں ہے، ایک روٹی کھاکے ایک ہی لائن لگائی جارہی ہے، ہوٹل منیجر نہیں مانا۔خان صاحب نے غصے سے ساری لکیریں مٹاتے ہوئے کہا۔۔پھر سے گنتی شروع کرو۔۔اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔ ایک سچا دوست وہ ہے جو تب آپ کے دروازے پر دستک دیتا ہے جب دوسرے چھوڑ کے جارہے ہوں۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔کیونکہ کسی کو خوشی دینا بہت بڑی عبادت ہے ۔

Leave a Comment