طلباء کے لیے بُری خبر۔۔۔!!!! تعلیمی ادارے 10 جنوری کے بعد بھی بند رہنے کا خدشہ

Advertisements

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری اساتذہ نے بلدیاتی اداروں کی ماتحتی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے10 جنوری کے بعداسلام آباد میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی، جبکہ پرائیویٹ سکولز ایسوی ایشن نے بھی کنٹونمنٹ بورڈ ز میں سکولز سیل ہونے کیخلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق جس سے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے
9 جنوری کے بعد مزید بند رہنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں 9 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہونگی جس کے بعد 10 جنوری سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں کلاسز کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ماتحت کیے جانے کیخلاف سخت احتجاج کریں گے اور یہ عمل کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا۔چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولٰی نے کہا ہے کہ حکومت کو 10 جنوری تک کا وقت دے رہے ہیں تاکہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر لے تاہم اس کے بعد تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment