اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپے! پرویز الٰہی بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کر دیا

Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ایم پی ایز کو پولیس چھاپوں کی ویڈیوز بنانے کا مشورہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے پی ٹی آئی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کےگھروں پرچھاپوں کی مذمت
کرتے ہیں ، پولیس دہشتگردی جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ظاہر کر رہی ہے ، شریف خاندان،ن لیگ اور گلوبٹ جتنا مرضی زور لگا لیں مارچ اب رکنے والا نہیں ہے ۔مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماء نے کہا کہ ایم پی اے راشدہ کو ماڈل ٹاؤن سے زبردستی حراست میں لیا گیا ، بطورکسٹوڈین آف ہاوس میرافرض ہے میں ایم پی اے کے حقوق کی حفاظت کروں ، جن ایم پی ایز کےگھروں پر پولیس چھاپے ماررہی ہےوہ ان چھاپوں کی وڈیو بنالیں ۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کا اسلام آباد مارچ روکنے کیلئے پنجاب میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے ، پنجاب پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کیلئے فہرستیں تیار کی گئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کے کئی مقامی رہنما اور کارکنان گرفتار کر لیے گئے ، پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ادھر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کو روکا تو چوک چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا ، کل ہم کارکنوں سمیت اسلام آباد پہنچیں گے ، ہماری پالیسی پر امن احتجاج ہے، ہم اسلام آباد کوفتح نہیں کرنے جارہے بلکہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائے جائیں لیکن گزشتہ
رات پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے حالاں کہ جب بلاول بھٹو نے مارچ کیا ہماری حکومت نے کہیں کوئی کنٹینر کھڑا نہیں کیا لیکن رات پولیس نے خواتین کو ہراساں کیا ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اگر یہ صورتحال رہی تو ہر شہر ہر چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر چھاپے مارے گئے ہیں ، وکلا، ڈاکٹرز، انجینئیرز، ریٹائرڈ آفسران اس مہم میں شامل ہوگئے ہیں ، آپ کس کس کو گرفتار کریں گے؟ ہم اپنے مارچ کو جاری کریں گے اور ان کو ناکامی کا سامنا ہوگا کیوں کہ کارکن کسی بھی رکاوٹ کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے تو موجودہ جگہ سری نگرہائی وے بنے گا ۔دوسری جانب عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ، پولیس کو پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، اس حوالے سے عدالت نے آئی جی اسلام آباد ، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ غیر ضروری طور پر کسی کو ہراساں نہ کیا جائے ۔

Leave a Comment