مسلسل کئی روز تک بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا، چھتیں ٹھیک کروا لیں

Advertisements

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ دسمبر کے اختتام پر اور نئے سال کے پہلے مہینے جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں بارش کی نوید سنادی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہوائوں نے لاہور کا رخ کر دیا ہے جبکہ بارش برسا نے والے بادش ان ہوائوں کے تعاقب میں شہر کی جانب رواں دواں ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ
اتوار، پیر اور منگل کے روز شہر میں بارش کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف شہر سے فضائی آلودگی کے بادل نہ چھٹ سکے جسکے نتیجے میں گزشتہ روز بھی شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح مجموعی طور پر 413 ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث باغات کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں برقرار رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment