ہفتے میں 4چھٹیاں۔۔تعلیمی اداروں کے بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ،سکولوں کو آن لائن کرنے کی تجویز

Advertisements

لک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا دوسرا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز
زیر غورآئیں۔اجلاس میں ‏تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے اور اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز زیر غور آئی۔ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ ‏دی گئی ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ۔ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment