اربوں کی دولت کی مالک۔۔۔۔ دنیا کی امیر ترین عورت کون ہے؟

Advertisements

لاہور(ویب ڈیسک) امیر ہونا امیر بننا سب کا ہی خواب ہوتا ہے اور مرد ہو یا عورت سب ہی اس کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ آج تک آپ نے دنیا کے امیر ترین مردوں کے بارے میں سنا ہوگا آپ ہم آپ کو بتا رہے ہیں دنیا کی ایک ایسی امیر ترین عورت کے بارے میں جس کو بہت کم ہی لوگ
جانتے ہیں۔ ں مگر ان کے بزنس کی دھوم دنیا بھر میں ہی ہے۔ ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ 48 سالہ میکنزی اسکاٹ دنیا کی امیر ترین عورت ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 68 بلین ڈالرز ہے جوکہ پاکستانی 11 کھرب سے بھی زائد ہیں۔ میکنزی اسی کے ساتھ دنیا کی بارہویں امیر ترین شخصیت بھی بن گئی ہیں۔ میکینزی ایک کامیاب ناول نگار اور دو کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ” میکنزی کی مجموعی مالیت 68 بلین ڈالر ہے جو دنیا میں اس وقت کسی خاتون کے پاس نہیں ہے جوکہ انھیں ایمزون کے بانی جیف بیزوس سے طلاق کے بعد ملی ہے”۔ ملکیت آن لائن ریٹیل ویب سائٹ ایمزون کا چار فیصد حصہ میکنزی کو جیف سے طلاق کے بعد ملا۔ یہ حصہ35 اعشاریہ 6 ارب امریکی ڈالر تھا جس سے وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون اور 24ویں امیر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment