ساری کنفیوژن ختم!!!!ساڑھے 4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 40ہزار نوکریاں،عمران خان چائینہ سے پاکستانیوں کے لیے کیا کچھ لے آئے؟خوشخبریوں کا موسم

Advertisements

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات اسد عمر نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے چین کی 19 کمپنیوں کے ساتھ اجلاس کیے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ان شعبوں میں ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، آٹوموٹو، آئی ٹی، فٹ ویئرز، فرنیچر اور زراعت شامل ہیں۔ چین کی تین کمپنیوں
کا کنسورثیم گوادر میں 4.5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے کاغذ اور دھات کے ری سائیکلنگ پارک تعمیر کرے گا۔ جس سے 40 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ اس کے علاوہ ایک چینی ٹیکسٹائل کمپنی خصوصی اقتصادی زون تعمیر کرے گی جس کے لیے 25 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ جب کہ چین کی تین کمپنیوں نے زرعی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے کے تحت چین 7 شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا، سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کررہی ہے، سی پیک میں تاخیر کےمسائل کو حل کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو یقین دہانی کرائی کہ سی پیک ون ونڈو آپریشن اتھارٹی کے پیچھے وہ کھڑے ہیں، وزیراعظم ۔آفس بھی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل میں مدد کرے گا مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment