صورتحال یہی ری تو آنے والے وقت میں پنجاب کی آبادی کتنی ہوجائے گی؟ پاکستانیوں کو خبردار کر دیا گیا

Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب کے وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگر نے صوبے کی بتدریج بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پارلیمنٹیرینز کے لیے آگاہی سیمینار سے خطاب کے دوران ہاشم ڈوگر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آبادی اسی شرح سے بڑھتی رہی تو 2040ء تک پنجاب کی آبادی 22
کروڑ ہو جائے گی۔اتنی آبادی کے لیے روزانہ 7 نئے اسکولوں، 66 ملین نوکریوں اور 35 ہزارگھروں کی ضرورت پیش آئے گی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر نے کہا کہ تعلیم، صحت ،خوراک، سینیٹائزیشن بنیادی مسائل ہیں جس کے لیے علما حضرات کے مشکور ہیں کہ جو 10 اضلاع میں لوگوں کو آبادی کے مسائل سے آگہی دینے کے لیے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کی بھرپور کوشش ہے کہ لوگوں میں بڑھتی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کا شعور اجاگر کیا جائے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس جاری ہونے والی عالمی آبادی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی کا تخمینہ 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور اس میں سالانہ شرح پیدائش 3.6 بچے فی جوڑے کے حساب سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تاہم پاکستان کی شرح پیدائش، 3.6 ہے جہاں آبادی 19.4 برسوں میں دگنی ہوجاتی ہے جبکہ ملک کو اپنی آبادی کو کم کرنے کے لیے اپنی شرح پیدائش کو سالانہ 2 فیصد تک لانے کی ضرورت ہے۔ جہاں پوری دنیا میں شرحِ تولید اور آبادی میں اضافے کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے، وہاں پاکستان میں اس شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اور پریشان کُن بات یہ بھی ہے کہ آبادی میں اس بے پناہ اضافے اور اس کے نتائج پر سیاسی قیادت نے کم ہی توجہ دی۔

Leave a Comment