حملے سے پہلے شہید بینظیر بھٹو کے آخری الفاظ کیا تھے کس کو فون ملانے کا کہا؟ قریبی ساتھی کے تہلکہ خیز انکشافات

Advertisements

حملے سے پہلے شہید بینظیر بھٹو کے آخری الفاظ کیا تھے کس کو فون ملانے کا کہا؟ قریبی ساتھی کے تہلکہ خیز انکشافات ناہید خان جو کہ شہید بے نظیر بھٹو کی خاص اور قابل اعتماد ساتھی تھیں انہیں پولیٹیکل سیکرٹری کی حیثیت بھی حاصل تھی جنگ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں
اپنی زندگی کا آخری جلسہ کرنے کے بعد بی بی بے نظیر بہت خوش اور مسرور تھیں ناہید خان نے انکشاف کیا کہ یہ بات درست نہیں کہ جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کے بعد ان کے موبائل پر کسی کا فون آیا تھا، حقیقت یہ تھی کہ انہیں جلسہ گاہ میں ہی اس بات کی اطلاع مل گئی تھی کہ میاں نواز شریف جو ایکسپریس وے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹرک پر سوار ایک بڑے جلوس کی شکل میں اسلام آباد آرہے تھے، ان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے انہوں نے اس بات کا پتہ کرنے کے لئے کہ نوازشریف خیریت سے ہیں اور شہید کارکنوں کا افسوس کرنے کے بارے میں بات کی اور فون ملانے کو کہا ناہید خان کے مطابق میں ابھی میاں صاحب کا نمبر ملا ہی رہی تھی کہ انہوں نے ہاتھ سے روک دیا کیونکہ کارکنوں نے گاڑی کو اپنے حصار میں لیا ہوا تھا، ڈھولک کی تھاپ پر محو رقص اور جئے بھٹو کے والہانہ انداز میں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے کارکنوں کو دیکھ کر بی بی نے کہا کہ اتنے شور میں بات نہیں ہوسکے گی۔ یہ کہتے ہوئے وہ یکدم کھڑی ہوئیں اور گاڑی کے سن روف سے جسم
کا بالائی حصہ باہر نکالا انہیں دیکھ کر کر کارکنوں کا جوش بڑھ گیا، بے نظیر بی بی ہاتھ ہلا ہلا کر ان سے وابستگی کا اظہار کرتی رہیں، بس یہی موقع تھا جس کا قاتلوں کو انتظار تھا، نشانہ حیرت انگیز طور پر صحیح تھا اور بی بی اپنی نشست کے دائیں طرف گر گئیں ناہید خان بینظیر کے دائیں طرف بیٹھی تھیں، انھوں نے مزید بتایا کہ انھوں نے تین گولیوں کی آواز سنی، بے نظیر نیچے گریں اور ان کے سر کا دایاں حصہ ان کی گود میں گرا۔ ان کے سر اور کان سے تیزی سے خون بہہ رہا تھا اور ان کے خون سے میرے سارے کپڑے تر ہوگئے۔ مخدوم امین فہیم جو بے نظیر کے بائیں طرف بیٹھے تھے انھوں نے بتایا کہ جب بینظیر گریں تو ان کے جسم میں زندگی کی کوئی علامت نہیں تھی۔ ان کی گاڑی میں کسی اور کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment