تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ کب ہو گا ؟ شفقت محمود نے اہم بیان جاری کر دیا

Advertisements

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چھٹیوں کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان چاہتےہیں ڈیجیٹل سہولتوں کی طرف بڑھاجائے، این سی اوسی نےویکسی نیشن کے حوالے سے چھٹیاں لیٹ کردیں، دسمبر
کے آخری ہفتے اور جنوری میں چھٹیاں ہونی چاہئیں، وزارت صحت،این سی اوسی نے کہا تعلیمی ادارےکھلےرہیں توسرآنکھوں پر، چھٹیوں کےحوالےسےایک دوروزمیں فیصلہ کرلیاجائےگا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی شدت میں اضافہ تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کو بیس دسمبر سے سکول بند کرنے کی تجویز پر غور کرے. عدالت نے ٹریفک کی روانی کو برقرار کرنے تریفک انتظامات مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا اور اظہر صدیق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی استدعا کی گئی. عدالت نے پیمرا سے آگاہی مہم کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا. عدالت نے جرمانہ ادا نہ کرنے والے بھٹوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا. عدالت نے کمرشلائز عمارتوں کی تیزی سے تعیمرات کی نشاندہی پر اس کا ازسرنو جائزہ لینے کہ ضرورت پر زور دیا. عدالت نے قرار دیا کہ پارکنگ کیلئے جگہ مختص نک کرنے والےپلازوں کی پالیسی پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فول پروف پالیسی کےبغیر بلند و بالا عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دینابہت بڑی زیادتی ہے۔واسا کے وکیل نے نشاندہی کی کہ رات گئے تک مارکیٹس کھلی رہنے سے سموگ میں اضافہ ہورہا ہے. عدالت نے باور کرایا کہ دنیا بھر میں مارکیٹس چھ بجے بند ہوجاتی ہیں۔یہاں پربازار جلد کیوں نہیں کھل سکتے۔ درخواست پر مزید کارروائی کل ہوگی

Leave a Comment