دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی:

Advertisements

فیصل آباد (ویب ڈیسک) صنعتی شہر فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے کے معاملے میں اہم موڑ آگیا۔ خواتین نے کپڑے خود پھاڑے اور اب اپنے کیے کی معافی بھی مانگ لی۔ چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ کے مطابق خواتین نے اپنے کپڑے خود پھاڑنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی ہے۔
خبروں کے مطابق کپڑے پھاڑنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے خوف کی وجہ سے یہ کام کیا۔ اگر خواتین چور بھی تھیں تب بھی انہیں پکڑ کر زدوکوب کرنے کا اختیار کسی کو حاصل نہیں ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے فیصل آباد کے ملت ٹاؤن میں واقع الیکٹرک سٹور میں ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔ پہلے یہ دعویٰ کیا گیا کہ دکانداروں نے چوری کا الزام عائد کرکے خواتین کو بے لباس کرکے زدوکوب کیا ۔ بعد ازاں سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئیں تو پتہ چلا کہ خواتین زبردستی دکان میں داخل ہوئیں اور چوری کرنے لگیں۔ جب دکاندار نے مزاحمت کی اور لوگ جمع ہوئے تو انہوں نے اپنے آپ کو خود ہی سرِبازار بے لباس کرلیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment