اللہ کا عذاب یا کوئی سائنسی تجربہ ؟گزشتہ رات کراچی میں آنے والا زلزلہ غیر معمولی تھا ، حیران کن انکشافات کر دیا گیا

Advertisements

کراچی میں آنے والا زلزلہ غیر معمولی قرار، ماہر موسمیات کے مطابق کراچی کا زلزلہ حیران کن تھا، شہر میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا جتنا آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33،
صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، ‏قائدآباد، کھوکھراپار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 1 تھی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب میں 15 کلومیٹر دور کا علاقہ بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں، تاہم ماہر موسمیات زاہد رفیع نے زلزلے کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد رفیع نے بتایا کہ کراچی میں آنے والے زلزلے نے ہم سب کو حیران کر دیا ہے۔ زلزلے کا مرکز کراچی ہی تھا جبکہ گہرائی صرف 15 کلومیٹر تھی۔ 15 کلومیٹر کی گہرائی کم سمجھی جاتی ہے۔ کراچی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا، شہر قائد میں فالٹ لائنز ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment