قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

Advertisements

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلات میں سردی آ نہیں رہی ، سردی آچکی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی قلات بلوچستان کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئتہ میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا
گیا ، منوکنڈی اور سبی میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گوادر میں 12 اور جیونی میں 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آج موسم سرد رہے گا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment