’’”میں نے صبا کے شوہر کو بھی دیکھا اور ۔۔۔۔‘‘ صبا قمر کی شادی کے بارے انوشے اشرف نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

Advertisements

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستانی مشہور وی جے انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ اداکارہ صبا قمر کس سے شادی کرنیوالی ہیں، یہ بات انہوں نے ایک ٹاک شو میں شرکت کے دوران بتائی ۔ تفصیلات کے مطابق وی جے نے انٹرویو کے دوران شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے لالی ووڈ اداکارہ صبا قمر کے شادی کے حوالے سے بات
کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ جب چاہے شادی کر سکتی ہیں، انھوں نے حال ہی میں صبا قمر کے ہونے والے شوہر کو بھی دیکھا ہے“۔انوشے کبھی بھی اپنے بولڈ بیان دینے سے کتراتی نہیں ہے اور انھوں نے ایسا ہی خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھی کہا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے بیان کی وجہ سے بھی سرخیوں میں تھی جب انھوں نے کہا کہ ”مجھے اگر 50لاکھ کی آفر بھی کی جائے تو بھی میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی“۔ادھر اداکارہ صبا قمر کی بات کی جائے تو وہ جلد ہی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل ’تمھارے حسن کے نام‘ میں نظر آنے والی ہے۔

Leave a Comment