رمضان المبارک کی آمد آمد!!! پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟

Advertisements

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف چند ہفتوں کا وقت باقی ہے ۔ ایسے میں دنیا بھر کے اسلامی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ناصرف ماہ مقدس ، بلکہ عیدالفطر کی بھی تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں ۔ ماہ رجب کا اختتام قریب آنے کے بعد ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت
ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جو جمعرات 4 مارچ کو چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت ہوگا۔واضح رہے کہ کئی غیر ملکی ماہرین فلکیات ناصرف یکم رمضان، بلکہ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کے بارے بھی پیش گوئی کر چکے ہیں۔ سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو بروز ہفتہ کو ہوگا، جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔سعودی ماہرین فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی مطالعے کے مطابق رواں سال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پر مشتمل ہوگا۔شعبان کی 29 تاریخ یعنی یکم اپریل کی صبح 9 بج کر24 منٹ پرچاند کی ولادت ہوگی، جبکہ اسی شام کو مکہ مکرمہ کے مغربی افق پر ہلال کی ولادت ہوگی جو 16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔چاند کا دکھائی دینا موسم پر مشروط ہے۔ مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات ہوں گے۔اسی طرح فلکیات کے مطالعے کے مطابق رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا۔ یوں شوال کا چاند یکم مئی کی شام کو دکھائی دے گا اور عیدالفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔عریبیہ ویدر کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں رمضان المبارک 1443 ہجری کے چاند کی پیدائش یکم اپریل کی صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، یوں اسی روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہو گی۔اسی باعث یکم اپریل کو ماہ مبارک کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا۔ ان پیشن گوئیوں کی روشنی میں پاکستان میں بھی عیدالفطر 2 مئی کو ہی ہونے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی اعلان 29 رمضان المبارک کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

Leave a Comment