سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان مگر آمد کب متوقع ہے؟ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

Advertisements

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان متوقع طور پر مارچ میں پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق شہزادہ محمد اپنے دورے کے دوران یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آئے
گا۔رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد متوقع طور پر 22مارچ کو پاکستان پہنچیں گے اور اگلے روز 23مارچ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔پریڈ میں سعودی افواج کا ایک دستہ بھی خصوصی شرکت کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد کے دورے کے حوالے سے دونوں ممالک کے حکام باہم رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا گزشتہ 3سال میں یہ دوسرا دورہ پاکستان ہو گا۔ 22مارچ کو پاکستان اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی ایک کانفرنس کی میزبانی بھی کرنے جا رہا ہے۔ ان وزرائے خارجہ کو بھی پاکستان ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment