آرمی چیف سے پہلی ہی ملاقات کے بعد وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ! شہباز شریف کیا کرنے جا رہے ہیں؟

Advertisements

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف سے ایک دو روز میں قوم سے خطاب کریں گے اور قوم کو ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ایک دو روز میں قوم سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں مہنگائی کی شرح بہت زیادہ
رہی ہے۔ ہم جتنی مہنگائی کم کرسکتے ہیں اسے ضرور کریں گے۔ ہماری ترجیح مہنگائی اور بیروزگاری کم کرنا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ایک دو روز میں قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ اب کسی ٹی وی چینل کو بند نہیں کیا جائے۔ واضح رہے کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے 8 دن بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

Leave a Comment