لانڈھی جیل میں قیدیوں کے پاؤں کیوں دھوئے اور چومے جاتے ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر

Advertisements

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کا ایسٹر کا تہوار منایا گیا۔ اس موقع پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے لانڈھی جیل میں قیدیوں کے پاؤں دھونے اور چومنے والے پادری کی ایک ویڈیو رپورٹ شیئر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسٹر کے تہورار پر دنیا بھر کے مذہبی مسیحی روحانی پیشوا لوگوں کے پاؤں دھونے کی رسم ادا کرتے ہیں
لیکن پادری ایشلے نیونز ایک ایسے پادری ہیں جو یہ رسم لانڈھی جیل میں قیدیوں کے پاؤں دھو کر اور چوم کر ادا کرتے ہیں۔ اس رسم کی ادائیگی سے متعلق ایشلے نیونز نے بی بی سی کو بتایا کہ کراچی میں کچھ قیدی ایسے ہیں جن کے کیس کے فیصلے تاحال نہیں ہوئے جبکہ کچھ کا ہوگیا ہے لیکن ہم دونوں طرح کے قیدیوں میں تفریق نہیں کرتے لہٰذا رسم کی ادائیگی میں دونوں قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جا رہا ہے پادری ایشلے نیونز اس رسم کو ماضی سے منسوب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس رسم سے دو طرح کا پیغام جاتا ہے، پہلا پیغام مسیحی برادری کے افراد کی زندگی میں حلیمی کے درس کا، دوسرا پیغام ایسے افراد کو کہ چرچ یا چرچ سے باہر بھی ان کی خدمت اور تعاون کے لیے لوگ موجود ہیں۔

Leave a Comment