سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کس پاکستانی اداکارہ سے افیئر رہا ؟اور بات کہاں تک پہنچ گئی تھی ؟ جانیے

Advertisements

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا کہ بھارتی بکیز کی جانب سے انہیں 50 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزق نے انکشاف کیا کہ 1999 یا 2000 میں بھارتیوں کے ساتھ ملنے کی آفر کی گئی، میں نے کہا پچاس کروڑ کیا ایک ارب
بھی دیں تو یہ کام نہیں کرنا ہے۔عبدالرزاق نے بتایا کہ بکیز چاہتے تھے کہ جس طرح وہ کہیں اسی طرح کروں، میں نے کہا مجھے حرام کھانے کی عادت نہیں۔ایک سوال کے جواب میں سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ اداکارہ دیدار سے سچی محبت کرتا تھا، دیدار سے دوستی تھی، شادی کرنا چاہتا تھا لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو بریک اپ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرنا میرے ساتھ ناانصافی تھی ، سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف مجھے پسند نہیں کرتے تھے۔عبدالرزاق نے بتایا کہ شعیب ملک کو کہا گیا کہ ان 5 سے 7 لڑکوں کو ٹیم سے باہر کردو، شعیب ملک مجبور تھا اس نے بورڈ کا کہا مان لیا۔سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو، عمران خان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ٹھیک طرح سے استعمال نہیں کیا گیا، وسیم اکرم اور معین خان واحد تھے جو مجھے ٹھیک طریقے سے استعمال کرتے تھے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment