چھوٹی گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری! وفاقی حکومت کا شاندار اقدام سامنے آگیا

Advertisements

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نئی آٹو پالیسی منظوری کیلئے آج وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی، ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز ، 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز،چھوٹی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی
منظوری کیلئے آج وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی جس میں چھوٹی گاڑیاں خریدنے والے افراد کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجاویز پیش کی جائیں گی، 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ اورچھوٹی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اورچھوٹی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے، ٹیکس چھوٹ کا اطلاق چھوٹی درآمدی گاڑیوں پر بھی کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ پر ہر سال نظر ثانی کی تجویز کے ساتھ نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑیوں کا برآمدی ہدف مقرر کرنے کیا جائے گا۔ کار ساز کمپنیوں کو 2026 تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دیا جائے گا جس کے مطابق کار ساز کمپنیاں آئندہ سال میں 2 فیصد گاڑیاں برآمد کریں گی جبکہ2024 میں 4 فیصد اور 2025 میں7فیصدگاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف دیا جائے گا۔ گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز بھی شامل ہے، جس کے تحت وزارت تجارت کو بیرونی ممالک کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی جائے گی، گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات کے لیے ٹیکس مراعات کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment