اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بیوی خوبصورت لگے اور آپ کی ہر بات بھی مانے ، تو یہ ایک چھوٹا سا کام کر لیں ۔۔۔ نامور شرارتی کالم نگار نے حیران کن ٹوٹکا دلچسپ تحریر میں بیان کردیا

Advertisements

لاہور (ویب ڈیسک) دو عورتیں آفس میں ایک دوسرے سے بات چیت اسطرح کر رہی تھی….ایک سہیلی دوسری سے بولی۔۔میری تو کل شام بہت اچھی گزری،آپ کی کیسی رہی؟۔۔ دوسری بولی۔۔بہت بری،میرے میاں گھرآئے تین منٹ میں کھانا کھایا اور سوگئے،تم سناؤ تمھاری کیسی گزری؟؟ پہلی کہنے لگی۔۔بہت ہی زبردست! میرے میاں گھر آئے، نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے
ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔وہ مجھے کھانے کے لئے باہر لے گئے کھانے کے بعد ہم نے لمبی واک کی جب ہم گھر آئے تو ہم نے سارے گھر کو کینڈل سے روشن کیا۔یہ سب بالکل خواب سا لگ رہا تھا۔۔دوسری طرف انہی دونوں سہیلیوں کے شوہر آپس میں بات کررہے تھے۔۔پہلا میاں دوسرے سے کہنے لگا۔۔ آپ کی کل شام کیسی گزری؟؟ دوسری والی کا میاں بولا۔۔ بہت اچھی، میں گھر گیا، کھانا میز پر تیار لگا ہوا تھا، میں نے کھانا کھایا ،کافی تھکا ہوا تھا اس لئے بیڈ پر لیٹتے ہی سوگیا،آپ سنائیں؟؟ پہلی والی کا میاں کہنے لگا۔۔ بہت مشکل تھی یار! میں گھر گیاگیس نہیں تھی اس لئے کھانا نہیں پکا تھا ۔۔ میں نے بجلی کا بل ادا نہیں کیا تھا تو گھر کی بجلی کٹی ہوئی تھی پھر مجھے باہر کھانے کے لئے بیوی کو لے جانا پڑا۔۔کھانے کا بل اتنا زیادہ بنا تھا کہ واپس گھر آنے کے لئے کرایہ ہی نہیں بچاتھا، تو پھر ہمیں ایک گھنٹے تک مسلسل پیدل چل کر گھر لوٹنا پڑا۔جب گھر آئے سارا گھر اندھیرے میں ڈوبا تھا تو روشنی کیلیے موم بتیاں جلانی پڑیں!!۔۔واقعہ کی دُم: حقیقت چاہے کچھ بھی ہو،اسے پیش کرنے کا انداز اعلیٰ ہونا چاہیئے،اسی کا نام پریزنٹیشن ہے۔۔لوگ بیوی کی خوشی چاہنے کو زن مریدی کہتے ہیں۔ باباجی کا کہنا ہے اس آدمی سے پوچھیں جس کی بیوی اس سے خوش ہے، وہ مرید ہے کہ مراد۔خوش ہو کر ہی تو عورت ،عورت بنتی ہے۔ عورت کو دیکھنا ہو تو اس کی خوشی دیکھیں، اسے خوشی میں دیکھیں۔
ماں بہن بیوی بیٹی اگر خوش نہ ہوں تو دیکھ لیں، اور اگر خوش ہوں تو دیکھ لیں۔ذرا یاد کریں، آپ کی بیوی آپ سے خوش ہوتی ہے تو کیا کرتی ہے، کیا کہتی ہے، نافرمانی کرتی ہے، یا فرمانبرداری، بد زبانی کرتی ہے یا تہذیب و شائستگی کا مظاہرہ؟ میں دعوے سے کہتا ہوں عورت شوہر سے خوش ہوتی ہے، تو فرمانبرداری کرتی ہے، اس کا ہر کام بھاگ بھاگ کر کرتی ہے، بغیر کہے کرتی ہے، نرم و نازک لہجے میں خوبصورت باتیں کرتی ہے، تہذیب و شائستگی سے بلاتی ہے، اور ناز و ادا سے لبھاتی اور رجھاتی ہے، اور ایسا کر کے خوش ہوتی ہے۔آپ نے کبھی کوئی گفٹ دیا ہو تو یاد کریں ،کیا کیا تھا اس نے؟ ، بدتمیزی کی تھی، نافرمانی کی تھی؟ نہیں اس نے آپ کا بڑے پیار سے شکریہ ادا کیا ہو گا، آپ کے گفٹ کو چوما ہو گا، بار بار دیکھا ہو گا، آنکھوں سے لگایا ہو گا، آپ کو بغیر مانگے چائے، کافی پلائی ہو گی، اور آنے والے دنوں کی خوبصورت باتیں کی ہوں گی۔آپ کیسے کہتے ہیں بیوی کو خوش رکھو تو وہ سر پر چڑھ جاتی ہے۔آپ کو پتہ ہے عورت شادی کیوں کرتی ہے؟ عورت شادی کرتی ہی عزت اور خوشی کے لئے ہے۔ ذلت اور پیسے تو شادی کے بغیر بھی مل جاتے ہیں۔اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔دنیا کے تمام رشتے میاں بیوی کے رشتے سے نکلتے ہیں، اور میاں بیوی کے رشتے میں ختم ہو جاتے ہیں۔ اپنے اس رشتے کی دل و جان سے حفاظت کریں۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔

Leave a Comment