پاکستان کے کس کھلاڑی کا خوف ہے؟ آسٹریلیا کے کپتان نے نام بتادیا

Advertisements

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل شروع ہونے سے پہلے ہی شاہین آفریدی کے باؤلنگ اٹیک کے حوالے سے خوف ظاہر کردیا۔ دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی سے نمٹنا ہوگا۔ وہ بہت اچھی فارم میں ہیں
اور جلد وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، یہ ایک اچھی لڑائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مڈل اور ڈیتھ اوورز میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا لیکن پاور پلے کے اوورز میچ میں فرق ڈالتے ہیں۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاور پلے نے جیتنے والی ٹیموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور انہوں نے پاور پلے میں جس طرح بیٹنگ اور باؤلنگ کی ہے وہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment