پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ کب تک بند ہونگے؟حکومت نے ایک اور فیصلہ کر لیا

Advertisements

کراچی (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے دس، پچاس ، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دیدی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف
پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرانے ڈیزائن کے دس ، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جا چکی ہے۔اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی سیکشن 25 کی ذیلی شق 2 کے تحت منظوری دی اور وزارت خزانہ بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات سے متفق ہے۔سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کی معیاد مقرر کرنے سے کچھ لوگ ان نوٹوں کو تبدیل کروانے سے محروم رہ جاتے ہیں لہذا ترقی یافتہ ممالک کے بینکوں کی جانب سے رائج پالیسی کی طرح پاکستان میں بھی لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ تبدیل کروانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment