جب کوئی انسان آپ کو زیادہ تنگ یا پریشان کرے تو یہ پڑھ لیں آپکوکچھ نقصان نہیں ہوگا 1بار پڑھ لیں

Advertisements

آج کے دور میں انسان کی زندگی میں پریشانیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انسانی آبادی میں اضافہ ہوا انسانی ضروریات ، اہداف اور مسائل بڑھتے چلے گئے۔ ان اہداف کے حصول کیلئے انسان کو اپنی توجہ مختلف اطراف و جوانب میں مرکوز کرنا پڑتی ہے جب انسان اپنی ترجیحات کا تعین نہیں کرتا تو وہ ذہنی دباؤ اور پریشانی
کا شکار ہوجاتا ہے۔ ذہنی دباؤ کے عوامل دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک داخلی اور دوسرے خارجی۔ داخلی عوامل کا تعلق انسان کی اپنی ذات سے ہوتا ہے ان عوامل میں خوف ، بے چینی، پریشان ذہنیت، چڑ چڑاپن، جلدغُصّے میں آجانا، بے لچک منفی سوچ، احساس کمتری، غیر حقیقی توقعات، ناکامی کا خوف اور طویل بیماری شامل ہیں۔ جبکہ خارجی عوامل میں خطرات ، زندگی کی اہم تبدیلیاں ، کام کی زیادتی ، معاشرتی، معاشی اور خاندانی مسائل شامل ہیں۔اگر کوئی انسان آپ کو دکھ دیتا ہے پریشان کرتا ہے ا س کا بڑابہترین حل آپ کو بتاتے ہیں پہلی بات غور کریں کہ کہیں آپ کی کسی بات میں غلطی تونہیں اگر غلطی ہے تو اسے درست کریں قرآن کہتا ہے کہ اگر کوئی انسان تمہارے ساتھ برائی کرے تو اس کا جواب بہترین طریقے سے اچھائی سے دو اگر تم ایسا کرو گے تو تمہارے بدترین دشمن بھی تمہارے تعریف کریں گے
اور تمہارے خیر خواہ ہوجائیں گے ۔لازم یہ ہے کہ آپ ہمیشہ اچھائی کریں پھر کا اثر آپ کے سامنے ہوگا ایک اور کام کرلیں اگر کوئی انسان آپ کو تنگ کرتا ہے کسی قسم کا آپ کو خوف کوئی آپ پر کوئی جادو نہ کردے یا تعویز نہ ڈال دے تو آپ صرف ایک کام کرلیں روزانہ صبح اور شام ایک ایک بار قرآن کی آخری دوسورتیں سورۃ الفلق اور سورۃ الناس اسکو پڑھ کر اپنے گھر پر اپنے جسم پر دم کرلیں ان سورتوں کو پڑھنے والے کو اللہ حسد کرنے والے لوگوں سے جادو جنات برے تعویز سے اور دنیا میں جو جو چیزیں انسان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں سے اپنے اس بندے کو اپنی حفاظت میں لے لیتے ہیں یہ دو سورتیں بڑی بہترین ہیں ڈرکا علاج نظر بد کا بہترین علاج ہے بیماریوں کا بہترین علاج ہے اگر آپ ان دو سورتوں کو روزانہ پڑھتے رہے چند دن کے بعد آپ دیکھیں گے کہ دل میں سکون ہوگا گھر میں سکون ہوگا اور زندگی بڑی بہترین ہوتی چلی جائیگی ۔

Leave a Comment