بابر اعظم کی مجھ سے شادی کروادو بدلے میں۔۔۔خوبصورت نوجوان لڑکی نے شاداب خان نے بابر اعظم کا رشتہ مانگ لیا لڑکی کون ہے اور کیا کرتی ہے جانیں

Advertisements

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سے ایک خاتون مداح نے کپتان بابر اعظم کا رشتہ مانگ لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق شاداب خان کے سوال و جواب کے سیشن کے دوران جہاں ٹوئٹر پر چاہنے والے ان کے ایک جواب کے منتظر تھے وہیں ایک خاتون مداح کے ٹوئٹ نے شاداب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
خاتون مداح نے شاداب خان کے بنائے ’آسک شاداب‘ کا استعمال کرتے ہوئے شاداب خان سے کہا کہ مجھے جواب نہیں بابر اعظم کا رشتہ چاہیے، شاداب خان میرے لیے یہ کام کر دیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں شاداب نے لکھا کہ آپ اس کام کے لیے بابر اعظم کی فیملی سے رابطہ کریں۔خیال رہے کہ رواں برس جون میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی کپتان بابر اعظم کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہو گیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کر دی جائے گی۔ایک شو میں احمد شہزاد نے بھی بابر اعظم کے حوالے سے اسی قسم کا انکشاف کیا تھا۔ دوسری جانب کروڑ پتی شخص نے داماد کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔ بے شک لڑکا خوش شکل اور پڑھا لکھا نہ ہو پر محنتی ضرور ہوتاکہ وہ ہمارے کروڑوں کے فارم ہاؤس کو سنبھال سکے، فارم ہاؤس کے مالک کی شرط، تفصیلات کے مطابق ویسے تو اخبارات میں رشتے کی تلاش کے اشتہارات دیے جاتے ہیں جن میں رشتہ تلاش کرنے کے لئے لڑکا یا لڑکی کی مختلف خصوصیات کا بھی ذکر کیا جاتا ہے اور مختلف ڈیمانڈز بھی بتائی جاتی ہیں۔ تاہم ایک کروڑ پتی شخص کو ایسے دماد کی تلاش ہے جس کا صرف محنتی ہونا ضروری ہے اس حوالے سے قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام طور پر والدین بیٹیوں کی شادی کے لئے اعلی تعلیم یافتہ لڑکوں کو تلاش کرتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں ایک کروڑ پتی شخص نے اپنی پیشکش سے سب کو حیران کردیا ہے۔

Leave a Comment