پاکستانی حالات خراب کرنے میں واقعی انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ نکلا! عالمی طاقتیں عمران خان کے پیچھے کیوں پڑ گئیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

Advertisements

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) دفاعی تجزیہ کار لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ اعجازاعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان بیرونی ڈکٹیشن پر نہیں چل رہا اس لیے اسے ہٹانے کا بیرونی جواز بنتا ہے ۔انہوں نے جیو کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان مجھے مایوس نظر نہیں
آرہے۔امریکہ نے پاکستان سے اڈے مانگے تھے مگر عمران خان نے انہیں انڈے نہیں دیے۔یورپی یونین نے عمران خان کو روسی حملے کی مذمت کرنے کے لیے کہا۔پی ٹی آئی حکومت نے آصف زرداری حکومت کی طرح ڈرون حملے کی اجازت نہیں دی۔عمران خان بیرونی ڈکٹیشن پر نہیں چل رہا ہے اسی لئے اسے ہٹانے کا بیرونی جواز بنتا ہے۔بیرونی طاقتوں کو پرویز مشرف یا آصف زرداری جیسے لوگ چاہیے۔اعجاز اعوان نے مزید کہا کہ جہاں تک اخلاقیات کی بات ہے عمران خان نے کسی کی بیٹی کے پوسٹر ہوائی جہاز سے نہیں پھینکوائے،نہ ہی کسی کو انگریزوں کے کتے نہلانے والی کہا ہے۔خواجہ آصف نے ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسمبلی میں جو کچھ کہا وہ زیادہ پرانی بات نہیں۔دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے حکومتی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائش گاہ پر حکومتی وزراء کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت اور اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران وزراء نے جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا تجویز دی ، اجلاس میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی ایوان میں حکومت کا صرف ایک رکن شریک ہو ، اس لیے ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی جائیں ۔

Leave a Comment