پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات دو فیز میں ہوگی!نوٹیفکیشن عدالت میں جمع

Advertisements

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا ، پنجاب حکومت نے چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے چوبیس اضلاع میں تئیس دسمبر سے چھ جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ، پنجاب کے بارہ اضلاع میں تین جنوری سے تیرہ
جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میانوالی ، اٹک ، جہلم ، مظفر گڑھ ، چکوال ، بھکر ، راولپنڈی میں تین سے تیرہ جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ راجن پور ، لیہ ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی تین سے تیرہ جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ۔ جبکہ لاہور میں 23 سے 6 جنوری تک سکول بند ہوں گے ۔ جبکہ 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ ، جہلم ، میانوالی ، اٹک ، مظفر گڑھ ، چکوال ، بھک ر، راولپنڈی ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment