پرندوں کے اُڑنے کا وقت! عامر لیاقت نے کس جماعت میں شمولیت کا عندیہ دے دیا؟

Advertisements

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تو چھ ماہ میں ختم ہوجائے گی۔ میں بھی اندر سے ایم کیو ایم کا ہی ہوں۔ایک تقریب کے دوران شیلڈ ورصول کرتے وقت عامر لیاقت حسین کہہ رہے ہیں کہ میں اندر سے تو ایم کیو ایم کا ہوں،پی ٹی آئی ختم ہونے والی ہے۔ان کی یہ
ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی کہیں ان کے فیصلے کی تحسین جبکہ کہیں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے کہاہے کہ عامر لیاقت کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، عامر لیاقت کو صحت کارڈ نہ ملا تو ذاتی خرچ پر ان کا علاج کراؤں گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت سابق قائد و بانی کے فوبیا میں مبتلا ہیں،عامر لیاقت کے رویے پر پارٹی قیادت کو خط لکھ چکا ہوں، پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے فوری استعفیٰ لیں۔راجا اظہر نے کہا کہ عامر لیاقت یاد رکھیں انہوں نے الیکشن بانی و قائد کے خلاف لڑا ہے، عامر لیاقت کے بیانات پر کارکن مضطرب ہیں، عامر لیاقت کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت فوری طور پر صحت کارڈ کے لیے اپلائی کریں، عامر لیاقت کو صحت کارڈ نہ ملاتو ذاتی خرچ پر ان کا علاج کراؤں گا، ملک دشمن شخص کی حمایت کرنے والے کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment