غیبی امداد ملنا شروع!بڑی طاقت نے عمران خان کی ’اسلام آباد کال ‘ کی حمایت کا اعلان کر دیا

Advertisements

پشاور ( نیوز ڈیسک )پشاور ٹردرز چیمبر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد کال پر پاکستان کی عوام کیساتھ مل کر پاکستان میں بیرونی مداخلت اور رجیم چینج کے خلاف آواز اٹھانے پر چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد کال کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا سینئر تاجر رہنما و سماجی کارکن
چیف ایکزکٹو ٹردرز الائنس فیڈریشن کے پی کے و صدر پشاور ٹردرز چیمبر غلام بلال جاوید کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں جو اس وقت بیرونی مداخلت ہوئی ہے اور رجیم چینج کیا گیا ہے اس کی مزمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،غلام بلال نے کہا کہ ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس مشکل گھڑی میں پشاور کی تاجر برادری بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اجلاس میں سابق میمبر کینٹ بورڈ غلام حسین چاند بابر،بابائے تاجران امین حسین بابر،جزل سیکڑی ٹردرز الائنس منور خورشید،ایڈیشنل چیرمین ٹردرز الائنس حسنین شیراز،سابق ایم پی اے عارف یوسف اور دیگر نے شرکت کی،حسنین شیراز نے کہا کہ پشاور ٹردرز چیمبر کے صدر غلام بلال جاوید کے اس فیصلے کے بعد کے پی کے کی تمام تاجر تنظیمیں پاکستان
کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا جلد اعلان کریں گی،حسنین شیراز نے کہا کہ ہم غلام بلال جاوید کے اس جرتمندانہ فیصلے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اپنے لیڈر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں فیصلہ کیاگیا کہ عمران خان کی گرفتاری پر پورا ملک جام کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے اس کے ارکان قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان استعفیٰ دے چکے، انہیں اسی طرح قبول کیاجائے، تحریک انصاف کاکوئی رکن بھی استعفی کی تصدیق کیلئے پیش نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ اس کے 2 درجن سے زائدارکان اسپیکر کے سامنے استعفوں کی تصدیق سے انکار کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کو پارٹی رہنماں نیکے پی کے ایسے مشتبہ ارکان کی فہرست دے دی ہے جو استعفوں کی تصدیق سے انکار
کرسکتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پورا ملک جام کردیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان نے سوال کیا کہ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد کا لائحہ عمل کیا ہے؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ اگلا لائحہ عمل لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے کے بعد دوں گا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے تک عام انتخابات کا اعلان ہو جائیگا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے چیئرمین تحریک انصاف کو جمشید دستی کو پارٹی میں نہ لینے کامشورہ بھی دیا۔

Leave a Comment