موجودہ سیاسی صورتحال : جہانگیر ترین نے بڑا فیصلہ کر لیا

Advertisements

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے موجودہ سیاسی بحران میں فی الحال خاموشی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین آئندہ سیاسی اقدامات کے حوالے سے تاحال کوئی بھی حتمی فیصلہ نہ لے سکے ہیں ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ سیاسی فیصلوں کے معاملے پر
جہانگیر ترین گرم سیاسی ماحول میں بھی محتاط پالیسی پر کاربند ہیں۔جہانگیر ترین کو ترین گروپ کے ارکان نے مشورہ دیا ہے کہ کھل کر عمران خان کو ایکسپوز کیا جائے، تاہم ترین تاحال کوئی بھی حتمی پالیسی طے نہ کرسکےہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں ارکان اسمبلی نے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے، بیماری کے باعث پریشانی اور تکلیف کا سامنا کیا، موجودہ سیاسی حالات کا جائزہ لے رہا ہوں، فعال کردار کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ حمزہ شہباز انکی خیریت دریافت کرنے آئے تھے ، پی ٹی آئی کے بہت سے دوستوں نے فون پر اور کچھ نے گھر آکر خیریت دریافت کی، کسی کو بھی خیریت پوچھنے کیلئے آنے سے نہیں روک سکتا۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات کے حوالے سے وہ ترین گروپ کااجلاس بلانے پر غورکر رہے ہیں ۔

Leave a Comment