ایم کیوایم نے رات گئے پارلیمنٹ لاجز میں کس سے ملاقات کی؟ جان کر حکومت پریشان ہو جائے

Advertisements

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ لاجز میں رات گئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں میں عامر خان، وسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق شامل تھے۔اس کے علاوہ سردار اختر مینگل، (ن) لیگ کے احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنا اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق ملاقات میں موجود تھے جب کہ
پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال ملاقات میں شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے کراچی میں بہادرآباد مرکز پر ملاقات کریں گے۔

Leave a Comment