احمدفراز کی خواہش پر پیر صاحب نے ملتان کی خوبصورت ترین خاتون سیاستدان کو محفل میں بلاتو لیا لیکن پھر وہاں کیا واقعہ پیش آیا ؟ جانئے

Advertisements

لاہور(ویب ڈیسک)احمد فراز کے بارے میں بھی مشہور ہے کہ وہ خوبصورت عورتوں کی محفل پسند کرتے تھے اور نوخیز شاعرات ان سے ادبی ’’ اصلاح ‘‘ کراتیں اور انکے عشق میں گرفتار ہوجاتی تھیں ۔وہ خاتون وک دل دینے میں دیر نہیں لگاتے تھے۔شاکر حسین شاکر ملتان کے ممتاز ادیب و صحافی ہیں ۔انہوں نے احمد فراز کو بہت قریب سے
دیکھا ہے اور انکی چاہنے والیوں پر سیر حاصل تحقیقی مضمون بھی لکھا ہے۔وہ لکھتے ہیں’’ ملتان میں ایک مرتبہ پیر ریاض حسین قریشی کے گھر محفل سجی ہوئی تھی۔ احمد فراز نے پیر صاحب سے کہا۔’’ پیر صاحب یہ محفل تب یادگار ہو گی جب کوئی صنفِ نازک بھی اس کا حصہ بن جائے‘‘۔پیر صاحب ضلع ناظم تھے۔ انہوں نے اپنی ضلعی اسمبلی کی سب سے خوبصورت خاتون رکن کو فون کیا اور کہا ’’احمد فراز صاحب میرے گھر موجود ہیں۔ آپ کھانا اکٹھے کھا سکتی ہیں‘‘رات کے ساڑھے گیارہ بجے تھے ۔وہ ابھرتی ہوئی خوبصورت سیاست دان اپنے خاوند کے ساتھ کچھ ہی دیر میں پیر صاحب کے ڈرائنگ روم میں موجود تھیں۔ سب نے اس کے خاوند کو ساتھ دیکھا تو بدمزہ ہوئے۔ وہ ابھرتی ہوئی خوبصورت سیاست دان اپنے ضلع ناظم کی خوشامد کے لیے آ گئی تھی ورنہ اس کا احمد فراز اور اس کی شاعری سے کوئی تعلق نہ تھا۔ آج کل وہ پی ٹی آئی ملتان کی نمایاں رہنما کے طور پر کام کر رہی ہے لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ وہ احمد فراز کی مداح نہیں تھی ورنہ فراز صاحب اس سے بھی اظہارِ محبت کر دیتے۔

Leave a Comment