جہانگیر ترین کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

Advertisements

لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر خان ترین اس وقت لندن میں کہاں موجود ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق لندن سے ڈھائی گھنٹے کی دوری پر نیو بیری میں جہانگیر ترین رہائش پذیر ہیں اور یہیں سے ترین گروپ کی بھی قیادت کر رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ
جہانگیر ترین کم و بیش تین ہفتے سے برطانیہ آئے ہوئے ہیں اور اب علاج مکمل ہوچکا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اب گھر میں ہی آرام کر رہے ہیں جس کے بعد وطن واپس آجائیں گے جس کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔تاہم واپسی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد لیں گے۔واضح رہےکہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین گزشتہ ماہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے۔جبکہ اس سے پہلے ان کا لاہور کے نجی اسپتال میں بھی علاج ہوتا رہا تھا تاہم صحت کے حوالے سے پیچیدگیوں کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں برطانیہ میں علاج کا مشورہ دیا تھا۔

Leave a Comment