تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں معروف صنعت کاروں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء میں اسد عمر، حماد اظہر ،خسرو بختیار، فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت فرخ حبیب موجود تھے۔اس موقع پر حکومت اور صنعت کاروں نے کم سے کم ماہانہ
اجرت بڑھانے پر اتفاق کیا اور صنعتوں کے فروغ کے لیے طویل المدت پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا۔وزیراعظم عمران کا اس دوران کہنا تھا کہ صنعت کار اور بزنس مین عام آدمی کو ریلیف کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر چلیں۔ حکومت عالمی منڈی میں مہنگائی اور اس کی وجہ سے عوام پر بوجھ کا احساس رکھتی ہے، عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات کی پالیسی کےثمرات واضح نظر آرہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات21 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment