’’ اڑتالیس گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں‘‘ (ن)لیگ کا بڑا فیصلہ، کسے ہدایات جاری کر دی گئیں؟ کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

Advertisements

مسلم لیگ ن نے بیرونِ ملک مقیم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنےکی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پاکستان میں مقیم تمام ارکان قومی اسمبلی کو بیرونِ ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے، اس کے علاوہ تمام پارٹی ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں ہی قیام
کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے دیگر ہم خیال ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطے جاری ہیں۔ قبل ازیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد انشاء اللّٰہ کامیاب ہوگی، پی ٹی آئی کے ارکان بھی عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ووٹ دیں گے۔پی ٹی آئی کے بہت سے ایم این اے ہمارے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ پوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ایک شور برپا ہے جس کے لیے اپوزیشن جماعتیں سیاسی جماعتوں بالخصوص حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے اور ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے بیانات میں کئی دعوے کیے تاہم اب ایک اور دعویٰ بھی سامنے آ گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ 90 سے زائد حکومتی ارکان عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کریں گے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے 50 فیصد ارکان اگر اپنے لیڈر کے خلاف ہوں تو انھیں لوٹا نہیں کہا جا سکتا۔ میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ 90 سے زائد حکومتی ارکان عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کریں گے۔

Leave a Comment