ڈسپرین کی دو گولیاں کوٹ کر شیمپو میں ڈالیے اور پھر اسے …..وہ نسخہ جو آپ کی زندگی سے انتہائی بڑا مسئلہ ختم کر دے گا

Advertisements

بالوں میں خشکی سے سانس کی بدبو تک ہم کئی مسائل کا شکار رہتے ہیں اور مہنگے شیمپو اور علاج بھی اکثر بے کار جاتے ہیں۔ اب ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں کچھ ایسے حیران کن ٹوٹکے بیان کیے ہیں جن کے ذریعے ہم اپنے ان مسائل سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔ یہ ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں۔ سپرین کی
کچھ گولیاں پیس کر ان میں دو چمچ شیمپو ملائیں اور بالوں میں لگا لیں۔ اس آمیزے کو 5سے 10منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سر دھو ڈالیں۔ ا س سے آپ کو سردرد اور خشکی سے نجات مل جائے گی۔ اسپرین میں دراصل سیلیسیلک ایسڈ (Salicylic acid)ہوتا ہے جو ڈینڈرف ختم کرنے کا کام کرتا ہے۔ اگر آپ کا سر دردِ شقیقہ کی وجہ سے پھٹا جا رہا ہے اور آپ اس میں فوری راحت چاہتے ہیں تو برف کا ایک ٹکڑا لے کر اپنی گردن کے پچھلے حصے پر رگڑیں۔ اس سے کیا ہو گا کہ برف آپ کی ان عصبی بافتوں کو بے حس کر دے گی جو درد کے سگنل بھیج رہی ہیں۔ اگر آپ کو سانس کی بدبو کا مسئلہ درپیش ہے تو اجوائن کا پودا آپ کے لیے بہترین ہے کیونکہ سبز اجوائن کھانے سے وہ بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں جو بدبودار سانس کا باعث بنتے ہیں۔ اگر آپ کو ہچکی لگی ہوئی ہے تو ایک یا دو چمچ چینی کھا لیجیے کیونکہ چینی ہمارے جسم کی توجہ ہچکی سے ہٹا دیتی ہے، جس سے ہچکی رک جاتی ہے۔ کہاوت ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے انسان کو ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑتا
لیکن اگر آپ کے دانت زرد پیلے ہیں تو اس میں بھی روزانہ ایک سیب کھانا انتہائی مفید ہے کیونکہ سیب میں میلک ایسڈ اور دیگر ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو دانتوں کی پیلاہٹ کو ختم کرکے انہیں سفید اور چمکدار بناتے ہیں۔ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ چکے ہیں تو اس کے لیے ’ٹی بیگ‘ بہترین چیز ہیں۔ استعمال کے بعد ٹی بیگز کو ٹھنڈا کرکے کچھ دیر کے لیے آنکھوں کے اوپر رکھ لیں۔چونکہ چائے کی پتی بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے لہٰذاآپ کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ بہترین نتائج کے لیے بیگز کو فریج میں ٹھنڈا کریں۔ پیاز میں سلفر بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں کے لیے بہت مفید عنصر ہے، چنانچہ سر میں پیاز کے پانی کا مساج کرنے سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے اور ان کی بڑھوتری بڑھ جاتی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Leave a Comment