اناللہ وانا الیہ راجعون!!!پاکستان کے ’’معروف کھلاڑی‘‘ ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

Advertisements

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف کھلاڑی ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شکیل جٹ جن کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کبڈی پلیئر ز میں ہوتا ہے وہ اپنے گائوں ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہے تھے کہ راستے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ شکیل جٹ قومی ٹیم سے قبل
پاکستان آرمی ٹیم میں بھی اپنے فرائض اد ا کر چکے ہیں ۔دوسری جانب بہاولپور کے نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب نجی سکول جانے والے بچوں کے رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یہ افسوسناک حادثہ کلانچ والا روڈ پر اسوقت پیش آیا، جب 17 بچوں سے بھرا موٹرسائیکل رکشہ شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر کی زد میں آگیا۔ حادثے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ٹرالر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔

Leave a Comment