پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر!!! ”ٹائمز ہائر ایجوکیشن ” امپیکٹ رینکنگ جاری کردی، سپرئیر یونیورسٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا

Advertisements

لاہور(نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں مستند ترین مانی جانے والی ”ٹائمز ہائر ایجوکیشن ” امپیکٹ رینکنگ 2022 سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں جاری کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ”ٹائمز ہائر ایجوکیشن ” امپیکٹ رینکنگ 2022 نے سپیریئر یو نیورسٹی کو دنیا کی 300 سے 400 یونیورسٹیز میں اوور آل رینک کیا ہے ، اور پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ، سپیریئر یونیورسٹی نے خطے میں ٹاپ ٹین یونیورسٹی کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے ۔ اس شاندار کا میابی کا سہرا ریکٹر سپیریئر یو نیورسٹی ڈاکٹر سمیر ارحمان کے سرجا تا ہے ۔
جنھوں نے تعلیم سے روزگار کو یقینی بنانے کے لیے تھری یو ، ون ایم پروگرام کا یونیک انیشیوٹیو لیا ، تھری یو ، ون ایم پروگرام کے تحت تین سال یونیورسٹی میں پڑھتے اور ایک سال مارکیٹ میں طلبا کام کرتے ہیں ۔
ڈاکٹر سمیرا رحمان پاکستان کی کم عمر ترین خاتون ریکٹر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں ،اورکئی ملکی و غیرملکی اعزازات حاصل کرچکی ہیں ۔

Leave a Comment