سرکاری ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھر گیا

Advertisements

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سرکاری ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھر گیا ۔ حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے تاہم ڈیوٹی کے اوقات میں ایک گھنٹہ کمی کردی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف
سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8 سے 3 بجے اور جمعہ کو 8 سے 1 بجے تک ہوں گے۔ اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی تھی اور دفاتر کے اوقات صبح 9 سے 5 بجے تک تھے۔

Leave a Comment